Network or physical topolgy
https://letsknowaboutcomputer.blogspot.com/2020/08/network-or-physical-topolgy.html
ٹوپولوجی سے مراد وہ طریقہ ہے جس سے دو یا دو سے زیادہ ڈیوئسز کو آپس میں جوڑا جا سکتا ہے ۔ اسکی چار اقسام ہیں ۔
Mesh. Star. Bus. Ring
Mesh topology
اس قسم میں ہر ڈیوئس یا کمپیٹر دوسرے کمپیٹر سے الگ الگ کیبل سے جڑا ہوتا ہے ۔
اگر پانچ کمپیوٹر ہوں تو ہر کمپیٹر کا دوسرے کمپیوٹر سے الگ الگ کیبل کے ذریعے رابطہ ہوگا ۔
اگر ایک ڈیوئس یا ایک کیبل خراب ہو جائے تو باقی سسٹم چلتا رہتاہے
کسی بھی جگہ پر پیدا شدہ مسئلہ ڈھونڈنا اور حل کرنا آسان ہے
ورک لوڈ تقسیم ہونے کیوجہ سے سسٹم میں ڈیڈ لاک نہیں ہوتا
ریکارڈ یا ڈیٹا کسی دوسری ڈیوائس کی پہنچ سے محفوظ رہتا ہے
نقصانات ۔
بہت زیادہ کیبل اور پورٹس کیوجہ سے مہنگا ہے ۔
کنکشن کرنا مشکل ہے اور کافی ٹائم لگ جاتا ہے
Star topology
اس ٹوپولوجی میں ہر ڈیوائس ایک مین ڈیواس سے جڑی ہوتی ہے جسکو حب کہا جاتا ہے ۔ hub
حب کے ذریعے ڈیٹا ایک کمپیوٹر سے دوسرے میں منتقل ہوتا یے
فوائد ۔
یہ میش ٹپولوجی کی نسبت کچھ سستی ہے
کنکشن کرنا اور کنفگر کرنا آسان ہے
اگر ایک لنک خراب ہو تو باقی سسٹم چلتا رہتا ہے
کیبلوں کی کم تعداد استعمال ہوتی ہے
نقصانات
سب سے بڑا نقصان وہ سنٹرل ڈیوائس ہے جس سے تمام ڈیواسز جڑی ہوتی ہیں جو اگر خراب ہوجائے تو سارا سسٹم ختم ہوجاتا ہے ۔
ڈیٹا محفوظ نہیں رہتا ۔
میش سے کم کیبل استعمال ہوتی ہیں لیکن پھر بھی زیادہ خرچہ ہو جاتا ہے ۔
Bus topology
اس قسم ایک بڑی اور موٹی کیبل ہوتی ہے جس سے تمام باقی ڈیوائسز جڑی ہوئی ہوتی ہیں ۔
ہر کیبل کی ایک حد متعین کی جاتی ہے تاکہ اس سے زائد ڈیوائسز کیبل کیساتھ نہ جڑ سکین تاکہ ڈیٹا ٹرانسفر کی سپیڈ پر فرق نہ پڑے ۔
فوائد
انسٹال کرنا آسان ہے
کیبل کی لمبائی کم ہے
نقصان
سسٹم میں پیدا شدہ نقص ڈھونڈنا مشکل ہوتا یے
ایک جگہ خرابی ہو تو باقی سسٹم بھی خراب ہو جائے گا
Ring topolgy
اس طریقہ میں ہر ڈیوئس دوسری ڈیوائس سے اسطرح جڑی ہوتی ہے کہ آخری ڈیوائس پہلی ڈیوائس سے جڑ جاتی ہے اور ایک رنگ یا دائرہ وجود میں آتا ہے
انسٹال یا کنکشن کرنا ہے
مسئلہ ڈھونڈ کر حل کرنا اسان ہے
نقصان
ڈیٹا ایک ہی سمت میں ٹرانسفر کرتا ہے
ایک جگہ پر خرای سارے سسٹم کو ڈیڈ کر دے گی
Hybrid topology
اس طریقہ میں اوپر بیان کی گئی دو مختلف ٹپولوجیز کو اپنی سہولت کے پیش نظر اکٹھا جوڑ دیا جاتا ہے