Islamic MCQs اسلامی مختصر سوالات و جوابات
https://letsknowaboutcomputer.blogspot.com/2024/04/islmic-mcqs.html
ؐMuslim History / Islamic History / مسلم تاریخ ۔ اسلامی واقعات
- اسلامی مہینہ ذوالحج کی 9 تاریخ یوم حج یا یوم عرفہ کہلاتی ہے
- وقوف عرفہ حج کا رکن اعظم ہے جو 9 ذوالحج کو ادا کیا جاتا ہے ۔
- ذوالحج مورخہ 8 کا دن حجاج کرام منی میں گزارتے ہیں ۔
- حج ، عمرہ یا طواف کے وقت حجراسود / کالا پتھر کو ہاتھ لگانا یا بوسہ لینے کے عمل کو استلام کہتے ہیں ۔
- پہلے اسلامی جھنڈے کا رنگ سفید تھا۔
- نبوت رسول ﷺ کی سب سے پہلے تصدیق ورقہ بن نوفل نے کی تھی ۔
- حضرت محمد ﷺ کا نام محمد انکی ماں حضرت آمنہ نے رکھا تھا ۔
- غزوہ خندق میں 30 دن تک مدینہ کا محاصرہ کیا گیا تھا ۔
- غزوہ خندق میں خندق کھودنے کا مشورہ صحابی حضرت سلمان فارسی نے دیا تھا ۔
- طور سینا یا جبل موسی مصر میں واقع ہے۔
- امام مالک کا لقب امام دارالحجرۃ ہے ۔
- خطیب الانبیاء کا لقب حضرت شعیب کا دیا گیا ہے ۔
- سیف اللہ یا اللہ کی تلوار کا لقب حضرت خالد بن ولید کو دیا گیا ۔
- اللہ کا دوست / خلیل اللہ کا لقب حضرت ابراہیم کو دیا گیا ۔
- حضرت یعقوب کا لقب اسرائیل ہے ۔
- آپ ﷺ کے ساتھی حضرت حمزہ بن عبدالمطلب کو اسد اللہ کا لقب دیا گیا تھا ۔
- حضرت موسی کا لقب کلیم اللہ ہے ۔
- قرآن پاک میں سب سے زیادہ ذکر پیغمبر حضرت موسی کا ذکر آیا ہے ۔
- مسلمان کعبہ کے گرد اور فرشتے بیت المعمور کے گرد طواف کرتے ہیں ۔
- حضرت محمد ﷺ نے اپنی زندگی میں 4 بار عمرہ ادا کیا ۔
- حضرت محمد ﷺ نے اپنی زندگی میں 1 بار حج ( 10 ہجری کے سال میں ) ادا کیا ۔
- غزوہ بدر میں 313 صحابہ کرام نے حصہ لیا ۔
- غزوہ بدر میں کافروں کا سپہ سالار ابوسفیان تھا ۔
- ابوجہل غزوہ بدر میں ہلاک ہوا ۔
- سورت انفال میں غزوہ بدر کا ذکر ہے ۔
- جنگ بدر 2 ہجری کو لڑی گئی ۔
- سانحہ کربلا کے پہلے شہید کا نام حضرت مسلم تھا ۔
- حضرت سلیمان بیٹے ہیں حضرت داود کے ۔
- حضرت سلیمان جنات اور جانوروں سے باتیں کرتے تھے
- فتح مکہ 8 ہجری کو واقع ہوا ۔
- قلعہ القموص بوقت غزوہ خیبر بذریعہ حضرت علی فتح ہوا تھا ۔
- غزوہ احد میں 50 تیر انداز پہاڑی کے کنارے دفاع کیلیے کھڑے کیے تھے ۔
- حضور پاک ﷺ کے دندان مبارک غزوہ احد میں شہید ہوئے تھے ۔
- غزوہ احد کا ذکر قرآن میں سورۃ آل عمران میں واقع ہے ۔
- سورۃ کہف میں اصحاب کہف کےساتھ ایک جانور کتے کا بھی ذکر ہے ۔
- ختم نبوت کے حوالے سے قرآن میں 99 آیات میں دلیل پیش کی گئی ہے ۔
- زم زم کا کنواں حضرت عبدالمطلب نے دریافت کیا تھا ۔
- جہاد کے معنی ہیں کوشش کرنا ۔ شرک کے معنی ہیں حصہ داری ۔
- قرآن مجید 23 سال (22 سال 5 ماہ 14 دن ) میں مکمل ہوا ۔
- قصاص کے متعلق 1000 آیات موجود ہیں
- وعید کے بارے میں 1000 آیات موجود ہیں ۔
- سورۃ فاتحہ کو قرآن کا دروازہ کہا جاتا ہے ۔
- کلمہ طیبہ قرآن میں 2 بار آیا ہے ۔
- قرآن کریم کے مطابق حضرت موسی کو 9 معجزات عطا کیے گئے ۔
- قرآن میں یا ایہالنبی کا لفظ 11 مرتبہ آیا ہے ۔
- قرآن میں قل سے شروع ہونے والی سورتوں کی تعداد 4 ہے ۔
- قرآن کے بعد سب سے صحیح کتاب صحیح بخاری ہے ۔
- لفظ ذکوۃ قرآن میں 32 بار آیا ہے ۔
- جنگ یمامہ میں بے تحاشہ حافظ قرآن شہید ہوئے ۔
- حضرت عثمان کے دور میں حضرت حفصہ کے پاس موجود قرآن کی کاپی سب سے مستند مانی جاتی ہے ۔
- بوقت عمر 6 سال حضرت محمد ﷺ کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہوا گیا تھا ۔
- حضرت محمد ﷺ نے فتح مکہ کے موقع پر سورت الفتح تلاوت فرمائی تھی۔
- حضرت محمد ﷺ سال 10 مدینہ میں رہے ۔
- حضرت محمد ﷺ نے مکہ میں 53 سال گزارے ۔
- غار حرا پہاڑی جبل النور پر واقع ہے ۔
- حضرت محمد ﷺ نے حضرت معاذ بن جبل کو یمن کا گورنر مقرر کیا ۔
- پہلے مجدد کا نام حضرت عمر بن عبدالعزیز تھا ۔ مجدد سے مراد وہ شخص ہے جو صدی کے شروع میں اپنے علمی و فکری کارناموں سے اسلام تازگی عطا کرتا ہے ۔
- حضرت محمد ﷺ کی قبر کھودنے کا فریضہ حضرت ابو طلحہ نے انجام دیا ۔
- حضرت محمد ﷺ پر 40 سال کی عمر میں پہلی وحی نازل ہوئی جس میں قرآن پاک کی 5 آیات نازل ہوئیں ۔
- پہلی اور دوسری وحی کے درمیان 6 ماہ کا عرصہ گزرا ۔
- سورت الاحزاب میں 73 آیات ہیں ۔
- نیکیوں کی فصل بہار ماہ رمضان کو کہا جاتا ہے ۔
- حدیث کو دین میں عمارت سے تشبیح دی گئی ہے ۔
- دین کے ستون یا رکن 5 ہیں ۔ کلمہ ، نماز ، روزہ ، زکوۃ ، حج
- مسلمان مرد کا کفن 3 کپڑوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔
- مسلمان عورت کا کفن 5 کپڑوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔
- قرآن پاک میں 114 سورتیں ہیں ۔
- قرآن پاک کی سات منزلیں ہیں ۔
- بعثت کے بعد مکہ میں 13 سال بعد ہجرت مدینہ کا حکم ہوا تھا ۔
- مدنی سوتوں کی تعداد 28 ہے ۔
- مکی سوتوں کی تعداد 86 ہے ۔
- صحیح بخاری کے مولف کا نام محمد بن اسماعیل عرف امام بخاری ہے ۔
- صحیحین ۔ بخاری اور مسلم کو کہا جاتا ہے ۔
- اسلام میں شہید ہونے والی پہلی خاتون کا نام حضرت سمیہ ہے ۔
- اسلام میں شہید ہوفنے والے پہلے مرد کا نام حضرت حارث ہے ۔
- دوران حج میدان عرفات میں 9 ذوالحج کو جمع ہوتے ہیں ۔
- دوران حج قربانی منی کے مقام پر کی جاتی ہے ۔
- ساقی زم زم حضرت عباس کو کہا جاتا ہے ۔
- حضرت خالد بن ولید کا تعلق بنو مخزوم قبیلے سے تھا ۔
- صلاۃ الاستسقاء بارش کیلیے ادا کی جاتی ہے ۔
- زکواۃ کیلیے سونے کا حساب ساڑھے 7 تولہ ہے ۔
- زکوۃ میں چاندی کا حساب ساڑھے 52 تولہ ہے ۔
- رمضان اسلامی کیلینڈر کا نواں مہینہ ہے ۔
- احادیث کی کتاب "کتاب الاثار" امام ابوحنیفہ کی مرتب کردہ ہے ۔
- احادیث کی کتاب "الموطا" امام مالک کی مرتب کردہ ہے ۔
- آسمانی کتاب " تورات " حضرت موسی پر نازل ہوئی ۔
- آسمانی کتاب " زبور " حضرت داود پر نازل ہوئی ۔
- آسمانی کتاب " انجیل" حضرت عیسے پر نازل ہوئی ۔
- مسجد نبوی مدینہ شہر میں واقع ہے ۔
- مسلیمہ کذاب جھوٹا نبی تھا ۔
- خراج زمین پر ٹیکس کو کہتے ہیں ۔
- حضرت محمد ﷺ نے 622 سن عیسوی میں مدینہ کیطرف ہجرت کی ۔
- اسلامی کیلینڈر 622 عیسوی کو شروع ہوتا ہے ۔
- حضرت آدم کا قد 60 گز تھا ۔
- حضرت آدم کے پہلے بیٹے کا نام قابیل تھا ۔
- حضرت محمد ﷺ کی سب سے پسندیدہ اونٹنی کا نام قصواء تھا ۔
- حضرت محمد ﷺ کی نانی کا نام برہ بنت عبدالعزی تھا ۔
- حضرت محمد ﷺ کے نانا کا نام وہب تھا ۔
- حضرت محمد ﷺ کی 6 پھوپھیاں تھیں ۔
- حضرت محمد ﷺ کے 10 چچا تھے ۔
- مسلمانوں کے پہلے خلفیہ حضرت ابوبکر صدیق تھے ۔
- حضرت فاطمہ کا انتقال ماہ رمضان میں ہوا تھا ۔
- غزوہ تبوک میں حضرت ابوبکر صدیق نے اپنے گھر کا سارا سامان پیش کردیا تھا ۔
- حضرت یوسف 3 روز تک کنویں میں رہے ۔
- حضرت یوسف 10 برس /سال تک جیل میں رہے ۔
- سورت یسین کو قرآن کا دل کہاجاتا ہے ۔
- مفتاح القرآن سورۃ فاتحہ کو کہا جاتا ہے ۔
- لفظ قرآن الحکیم کا ذکر سورۃ یسین اور سورۃ واقعہ میں آیا ہے ۔
- زیادہ تر قرآن رات کے وقت نازل ہوا ۔
- سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران کو الزہراوین کہا جاتا ہے ۔
- مکمل مدنی سورۃ بقرہ ہے ۔
- سب سے پہلے قرآن کو لاطینی زبان میں 1143 ہجری میں تھیوڈور بیلے نے ترجمہ کیا گیا۔
- موجودہ ترتیب کے مطابق قرآن پاک کی آخری سورۃ الناس ہے ۔
- قرآن پاک میں حضور پاک ﷺ کے انکل ابولہب کا نام موجود ہے ۔
- موجودہ قرآن ترتیب توفیقی میں موجود ہے ۔
- سورۃ رحمن کو قرآن کی دلہن(عروس القرآن ) کہا جاتا ہے ۔
- نماز جمعہ میں دوسری آزان حضرت عثمان نے شروع کروائی ۔
- قرآن پاک میں 40 کاتبین وحی کا ذکر ہے ۔
- قرآن میں اوقاف کا اندراج حجاج بن یوسف نے کروایا ۔
- قرآن میں 7 فرشتوں کا ذکر ہے ۔
- قرآن میں یاقوت پتھر کا ذکر ہے ۔
- حضرت ایوب صبر کی وجہ سے مشہور پیغمبر ہیں ۔
- بیت الحم یا گوشت کا گھر ، فلسطین میں واقع ایک جگہ ہے جوکہ حضرت عیسی / مسیح کی جائے پیدائش ہے ۔
- قبا اسلام کی پہلی مسجد ہے جو حضرت محمد ﷺ نے تعمیر کوائی ۔
- مسجد قبا کا ذکر قرآن پاک کی سورۃ توبہ میں آیا ہے ۔
- سطح زمین پر پہلی مسجد مسجد الحرام ہے ۔
- حضرت عمر فاروق کی بیٹی حضرت حفصہ ، حضرت محمد ﷺ کی بیوی بھی تھیں ۔
- حضرت خدیجہ کو وہ دوست نفیسہ ہیں جو حضرت محمد ﷺ کے پاس نکاح کا پیغام لائی تھیں ۔
- حضرت عثمان کا دور حکومت 6 سال قائم رہا ۔
- حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق آپس میں بھائی تھے ۔
- نماز عید واجب ہے ۔
- حضرت عمر 10 سال کے لیے خلیفہ رہے ۔
- حضرت عثمان کو ذوالحج کے مہینہ میں قتل کیا گیا تھا ۔
- سورت احزاب میں حضور پاک ﷺ کی تمام بیویوں کو مومنوں کی مائیں کہا گیا ہے ۔
- سورۃ نمل میں بسم اللہ 2 بار آئی ہے ۔
- پہلے اموی خلیفہ حضرت امیر معاویہ تھے ۔
- حضرت محمد ﷺ نے عرب سے باہر بادشاہوں کو اسلام کی دعوت دینے کیلیے جو قاصد بھیجے تھے انکی تصدیق کیلیے چاندی کی مہر بنوائی گئی تھی ۔
- حضرت موسی اور حضرت ہارون آپس میں بھائی تھے ۔
- سورۃ توبہ سے پہلے بسم اللہ نہیں آتی ۔
- خواتین میں سب سے پہلے حضرت خدیجہ سے اسلام قبول کیا تھا ۔
- دور نبوی میں اسلام کی تعلیم کا مرکز صفہ کو بنایا گیا تھا ۔ صفہ کے معنی ہیں چبوترا (تھڑا) مسجد نبوی سے متصل پیچھے کی جانب تھوڑا سا چبوترا بنادیا گیا تھا جہاں مہمان اترتے تھے اور علم سیکھنے والے فقراء صحابہ وہاں مستقل طور پر رہتے تھے۔
- صحیفہ صادقہ حضرت ابوہریرہ نے تحریر کیا تھا ۔
- حضرت علی کو 661 سن عیسوی اور 40 ہجری میں قتل کیا گیا تھا ۔
- انفال کے معنی ہیں مال غنیمت ۔
- سورت انفال مدنی سورت ہے ۔
- اللہ تعالی نے آل فرعون کو پانی میں ڈبو کر ہلاک کیا تھا ۔
- فتح مکہ کے بعد خانہ کعبہ کی چابی کا محافظ عثمان بن طلحہ تھا ۔
- حضرت حمزہ نے 9 ہجری کو اسلام قبول کیا ۔
- حضرت ابوبکر صدیق کے دور خلافت میں قرآن پاک کو مکمل کیا گیا تھا ۔
- صلح حدیبیہ کو حضرت علی نے تحریر کیا تھا ۔
- حضرت ابوسفیان نے غزوہ طائف میں اپنی آنکھ کھو دی تھی ۔
- حج کے موقع پر صفہ اور مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان 7 چکر لگانے کو سعی کہتے ہیں ۔
- حج کے موقع پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے عمل کو رمی کہتے ہیں ۔
- جنگ یرموک مسلمانوں نے رومن سلطنت کے خلاف لڑی تھی ۔
- مسجد قبلتین مدینہ میں واقع ہے ۔
- نام محمد قرآن میں 4 بار آیا ہے
- حضرت محمد ﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں یہ ذکر سورت فتح میں آیا ہے ۔
- حضرت محمد ﷺ کو احمد کے نام سے سورت الصف میں پکارا گیا ہے ۔
- حدیث کی 6 کتابوں کو صحاح ستہ کہا جاتا ہے ۔
- وضو کے 4 فرائض ہیں ۔
- حضرت ابراہیم کا ذکر قرآن میں 68 بار آیا ہے ۔
- لفظ اسلام قرآن میں 6 بار آیا ہے ۔
- لفظ اللہ قرآن میں 2584 بار آیا ہے ۔
- قرآن میں سب سے زور نماز پر دیا گیا ہے ۔
- لفظ قرآن ، قرآن پاک میں 70 بار آیا ہے ۔
- مطابق قرآن پاک بہترین پینے کی چیز دودھ ہے ۔
- سب سے طویل آیت سورۃ بقرہ میں آیت نمبر 282 ہے ۔
- حرف الف قرآن میں سب سے زیادہ استعمال ہوا ہے ۔
- سب سے بہترین رات شب قدر کی رات ہے ۔
- قران میں حشرات میں سے مچھر کا ذکر ہے ۔
- قرآن کی ماں سورۃ الحمد کو کہا جاتا ہے ۔
- قران میں بڑے جانوروں میں سے ہاتھی کا ذکر ہے ۔
- سورۃ تقویر کی آیات کی تعداد 114 ہے یعنی کہ قرآن کی سورتوں کی تعداد کے برابر ہے ۔
- قرآن کے درمیانی میں سورۃ کہف کا لفظ ولیتلطف آتا ہے جسکا مطلب ہے نرمی سے بات کرنا ۔-
- فلسطین کو انبیاء کی سرزمین کہاجاتا ہے ۔
- مصارف زکواۃ 8 ہیں جوکہ سورۃ توبہ میں مذکور ہیں ۔ فقراء ۔ مساکین ۔ عاملین زکواۃ (زکوۃ اکٹھی کرنیوالے ) ۔ مولفتہ القلوب ۔ غلام کی آزادی ۔ مقروض ۔ فی سبیل اللہ ۔ مسافر
- جہاد کا ذکر قرآن مجید میں 41 بار آیا ہے ۔
- حضرت عمر کی وفات کے بعد قرآن پاک کی کاپی حضرت حفصہ کے حوالے کی گئی ۔
- زکوۃ کو ذکر قرآن پاک میں 32 دفعہ آیا ہے ۔
- قرآن پاک 114 سورۃ (28 مدنی ، 86 مکی )۔ 7 منزلیں ۔ 30 سپارے ۔ 540 رکوع ۔ 6666 آیات۔ 14 سجدے ۔ 29 حروف مقطعات ۔اور عربی زبان پر مشتمل ہے ۔
- قرآن میں 25 انبیاء کا ذکر ہے
- قرآن 608 سے 633 سن عیسوی تک نازل ہوا ۔
- قرآن مجید کی پہلی حافظہ کا نام حضرت حفصہ ہے جوکہ نبی پاک کی بیوی اور حضرت عمر کی بیٹی تھی
- لفظ قرآن ، قرآن میں 55 بار آیا ہے ۔
- قرآن کی آخری آیت خطبہ حجۃالوداع کے موقع پر نازل ہوئی ۔
- قرآن پاک میں متقی لوگوں کے نام موجود ہیں ۔ لقمان ۔ ذوالقرنین ۔ عزیز مصر۔
- قرآن پاک کا موضوع مرد اور عورت ہے ۔
- رمضان کے لغوی معنی ہیں سخت گرمی
- حضرت عثمان نے قرآن پاک کی آیات کو اکٹھا کیا ۔
- حضرت زید بن ثابت کے بارے میں قرآن میں ذکر آیا ہے ۔ انہوں نے سب سے پہلے قرآن کو ترتیب دیا اور اوراق پر لکھ کر کتابی شکل دی۔ جسکا حکم حضرت ابوبکر نے انکو حضرت عمر کی ہدایت پر دیا تھا ۔
- حضرت عمر کی ہدایت پر حضرت ابوبکر نے قرآن پاک کو مرتب کیا
- ذوالقرنین کے بارے سورۃ کہف میں ذکر آیا ہے ۔
- قرآن میں 12 غزوات کا ذکر ہے ۔
- قرآن پاک لیلت القدر میں نازل ہوا ۔
- قرآن پاک کی سورۃ نمبر 229 خلع کے بارے ذکر ہے ۔
- قرآن پاک میں حضرت جبریل کا ذکر 3 بارآیا ہے ۔
- اسلام سے پہلے کعبہ کے گرد 360 بت رکھے ہوئے تھے ۔
- حج اور روزہ کا حکم سورۃ بقرہ مییں آیا ہے ۔
- حضر ت لوط کی قوم پتھروں کی بارش سے تباہ ہوئی تھی ۔
- حضرت اسماعیل کی والدہ کا نام حضرت ہجر تھا ۔
- عشر کا ٹیکس اسلام میں زرعی پیداوار پر لگایا جاتا ہے ۔
- اگر آپ کے پاس 40 بھیڑ یا بکریاں ہوں تو ایک بکر زکوت فرض ہوگی ۔
- حضرت اویس قرنی واحد صحابی ہیں جنہوں نے نبی پاک ﷺ کو دیکھا نہیں تھا ۔
- حضرت ہود کی قوم سب سے طاقتور اور امیر تھی ۔
- حضرت ہود کی قوم تیز ہوا کی وجہ سے تباہ ہوئی تھی ۔
- حضرت محمد ﷺ کے 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں تھیں ۔
- نماز کسوف کو سورج گرہن کے وقت اور نماز خسوف کو چاند گرہن کے وقت پڑھا جاتا ہے ۔
- اسلام میں 6 حدود ہیں جنکی سزا قرآن و حدیث میں متعین ہے ۔
- سورۃ الحج 10 رکوع اور 78 آیات پر مشتمل ہے ۔
- عام الفیل کا مطلب ہے 'ہاتھی والا سال'۔ عام الفیل یا ہاتھی والے سال کا ذکر قرآن میں سورہ الفیل میں ہے۔اس سال حبشہ کے مقرر کردہ یمن کے گورنر ابرہہ نے مکہ پر حملہ کیا۔تو اللہ نے ابابیلوں کا جھرمٹ بھیجا جس نے ابرہہ کے تمام لشکر پر کنکریاں برسایا۔ ابرہہ زخمی حالت میں یمن کی طرف فرار ہوا مگر راستے میں مرگیا۔ یہ واقعہ 570ء میں پیش آیا اور اسی سال حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔
- حرب الفجار ۔یہ جنگ قریش اور بنی قیس کے درمیان میں ہوئی۔ یہ جنگ ان دنوں میں ہوئی جن میں لڑنا منع ہے۔ اس لیے اسے حرب فجار کہتے ہیں۔ یہ لڑائی ماہ محرم میں ہوئی۔یہ جنگ صلح پر منتج ہوئی۔اس معاہدے کا نام حلف الفضول رکھا گیا۔ اس جنگ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عمر بیس سال تھی ، بھی شریک ہوئے۔ آپ ﷺ صرف دشمن کے پھینکے ہوئے تیر اٹھا اٹھا کر اپنے چچاؤں کو دیتے تھے۔
- حرب فجار کی تعداد چار ہے
- حلف الفضول ۔ یہ معاہدہ حرب فجار کے بعد قریش اور بنی قیس کے درمیان ذي القعدة سنہ 590ء میں طے پایا۔ معاہدے میں تمام قبائل نے مل کر عہد کیا کہ:ہم مظلوموں کا ساتھ دیں گے، خواہ وہ کسی قبیلے کے ہوں یہاں تک کہ ان کا حق ادا کیا جائے۔
مسافروں کی حفاظت کریں گے۔
غریبوں کی امداد کرتے رہیں گے۔
کسی ظالم یا غاصب کو مکہ میں نہیں رہنے دیں گے۔
حوالہ جات
https://islamicstudymcqs.com/fpsc-islamic-studies-past-papers-mcqs/
https://sheir.org/edu/urdu-islamic-studies-mcqs-page-10/